MQM MNA Syed Asif Hasnain join Pak sar zameen Party At Pakistan House

asif hasnani 2

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین مصطفی کمال کی جماعت پاک سرزمین میں شامل ہوگئے۔ آصف حسنین کا کہنا ہے کہ ملک مخالف نعروں کےبعد ایم کیوایم کے ساتھ نہیں چل سکتا تھا، جبکہ متحدہ قائد کی تقریر کےبعد بانیان پاکستان کےسرجھک گئے۔

کراچی میں مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف حسنین کا کہنا تھا کہ متحدہ سے جو مجھے مینڈیٹ ملا تھا اسکو میں نے خیر باد کردیا ہے۔ ایم کیو ایم کاووٹر32 سال سے پریشانی کا شکار ہے،22 اگست کا دن سیاہ دن تھا، پاکستان زندہ باد ہے اور ہمیشہ رہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے قائد نے پہلے بھی ایسی تقاریر کی تھیں، جس پر مجھے تحفظات تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہےکہ پی ایس پی کو متحدہ کے بہت سے اراکین اسمبلی اور اہم اراکین جوائن کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفٰی کمال کا کہنا ہے کہ آصف حسنین کو پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں، آصف حسنین ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو چھوڑ کر آئے ہیں، کیا متحدہ جیسی جماعت اب پاکستانی عوام کےحقوق کی جنگ لڑسکتی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ فاروق ستار گرتی ہوئی دیوار کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں اور کنفیوژن پھیلا رہے ہیں، لیکن ایم کیو ایم کو بچانے والا خود بھی فنا ہوجائے گا۔

Advertisements

One thought on “MQM MNA Syed Asif Hasnain join Pak sar zameen Party At Pakistan House

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s